اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لال پل کینال روڈ پر افسوسناک حادثہ، 61 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لال پل کینال روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 61 سالہ منظور کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور لاش پولیس کے حوالے کر دی۔

پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے