اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر سے ملاقات، امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، سی او اے ایس اور سی ڈی ایف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس دوران علاقائی پیش رفت اور امن کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا، انہوں  نے بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی چیلنجز کے دوران تنازعات کے پُرامن حل کی حوصلہ افزائی اور علاقائی فریقین کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین  نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے اپنے عزم کی توثیق کی، جس کا مشترکہ مقصد پورے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے