23 Jun 2026
(لاہور نیوز) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت لاہور میں شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے جبکہ گلبرگ ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم کے دوران 15 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گلبرگ ٹاؤن میں ایک ہزار سے زائد ورکرز اور 134 آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فیروز پور روڈ پر مکینیکل واشنگ، مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے لیے گلبرگ ٹاؤن میں 170 لوڈر رکشے تعینات کیے گئے ہیں۔
ستھرا پنجاب ایجنسی کا کہنا تھاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے زیرو ویسٹ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔
