اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن، 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پہلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 124 افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی۔

حکام کے مطابق آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کے آغاز کے بعد پہلے 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد صارفین نے اپنے یوزر اکاؤنٹس بھی بنا لیے ہیں، جس سے عازمین کی بھرپور دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن سرکاری اور پرائیویٹ دونوں سکیموں کے تحت حج ادا کرنے کے خواہش مند تمام افراد کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے، حکام نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے دوران فیملی گروپ تشکیل دیں تاکہ آئندہ مراحل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں درخواست گزار کے پاس ڈیجیٹل تصویر، قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کا ہونا ضروری ہے جبکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کی شرط اگلے مرحلے میں لازمی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے