اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں حبس اور گرمی ناقابل برداشت، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے اور سورج کی تیز تپش کے باعث موسم گرم اور حبس زدہ محسوس کیا جا رہا ہے، آسمان پر کہیں کہیں بادل تو موجود ہیں تاہم محکمہ موسمیات نے آج بارش کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود گرمی کی شدت میں خاص کمی محسوس نہیں کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے