اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام میں شدید گرمی: پنجاب میں فوگ کینن تعینات کرنے کا فیصلہ

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) محرم الحرام کے دوران شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے پنجاب کے بڑے اضلاع میں فوگ کینن تعینات کیے جائیں گے۔

عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے 15 فوگ کینن استعمال کیے جائیں گے، لاہور میں 4 فوگ کینن مختلف جلوس روٹس اور اہم مقامات پر لگائے جائیں گے، ملتان، جھنگ، چنیوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک فوگ کینن تعینات کیا جائے گا۔

سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی فوگ کینن فراہم کیے جائیں گے، جلوسوں کے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ کر کے درجہ حرارت کم کیا جائے گا۔

فوگ کینن کے ذریعے عزاداروں کو گرمی سے ریلیف فراہم کیا جائے گا، محرم الحرام کے دوران عوامی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے جبکہ گرمی اور گردوغبار کے اثرات کم کرنے کے لیے فوگ کینن آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے محرم میں عزاداروں کے لیے خصوصی ریلیف اقدامات کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے