اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹوکن نادہندگان، 8 لاکھ گاڑیاں سسٹم میں بلاک کرکے رجسٹریشن معطل

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) ٹوکن نادہندگان کی ساڑھے 8 لاکھ گاڑیاں سسٹم میں بلاک کرکے رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔

ایکسائز حکام کے مطابق مالی سال کے آخری 7روز میں ٹیکس کولیکشن کیلئے ڈیفالٹر گاڑیاں بند کرنے کا حکم دے  دیا، صوبہ بھر میں سالانہ  17 لاکھ سے زائد گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ادا کرتی ہیں، جن میں سے تقریباً پونے 9 لاکھ گاڑی مالکان  نے  ٹوکن ٹیکس کی مد میں 9 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ ساڑھے 8 لاکھ گاڑی مالکان کے ذمے 9 ارب سے زائد کی ادائیگیاں زیر التوا ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر  30 جون تک ٹوکن ٹیکس وصولی کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز  نے ہدایت کی ہے کہ ای ٹی اوز کی سربراہی میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک مختلف مقامات پر ناکہ بندی یقینی  بنائی جائے، جبکہ ٹوکن ٹیکس وصولی اور کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ ڈی جی آفس بھجوائی جائے گی۔

حکام  نے واضح کیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی مکمل ادائیگی تک کسی بھی نادہندہ گاڑی کو سسٹم میں ان بلاک نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے