اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ: جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش، حنا پرویز بٹ کا نوٹس

22 Jun 2026
22 Jun 2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقے میں جعلی پیر کی جانب سے دم درود کے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کر کے انصاف کی فراہمی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے بتایا کہ پولیس  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دم درود کے بہانے خاتون کو ہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش میں ملوث جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں  نے ہربنس پورہ پولیس، خصوصاً ایس ایچ او ہربنس پورہ، ایس آئی فریاد اور پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پیری فقیری اور روحانی علاج کے نام پر خواتین کے وقار اور عزت نفس سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جعلی پیر معاشرے کا بدنما داغ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا، بلیک میل کرنا یا دھمکانا ناقابل برداشت جرم ہے، خواتین کسی بھی قسم کی ہراسگی یا استحصال کی صورت میں خاموش نہ رہیں بلکہ فوری طور پر پولیس یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی جعلی پیر، عامل یا دیگر شخص خواتین کو ہراساں کرے تو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سے فوری رابطہ کیا جائے، اتھارٹی متاثرہ خواتین کو قانونی، نفسیاتی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ واضح کر چکی ہیں کہ خواتین ان کی "ریڈ لائن" ہیں اور خواتین کے حقوق، عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے