اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورمیں گرجا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ، 2575 پولیس اہلکار تعینات

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(لاہور نیوز) دعائیہ تقریبات کے موقع پر شہر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے 2575 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مال روڈ، انارکلی، قلعہ گجر سنگھ اور دیگر علاقوں میں قائم گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، نفری کی تعیناتی اور حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران فیصل کامران نے چرچ انتظامیہ سے ملاقات بھی کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور چرچ انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ اور چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ دعائیہ تقریبات میں شریک افراد سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے