20 Jun 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں مجموعی طور پر 312 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 375 افراد زخمی ہوئے، حادثات کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 123 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 252 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لاپرواہی کے باعث پیش آئے۔
