20 Jun 2026
(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز ، غفلت برتنے پر 3 ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست کر دیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایک ٹریفک وارڈن جبری ریٹائر، ٹریفک انسپکٹر کی تنزلی کر کے ٹریفک وارڈن بنا دیا گیا ہے۔
برخاست ہونیوالے ٹریفک وارڈن میں مبین، فاروق، عمران شامل ہیں ۔ سی ٹی او کے حکم پر ٹریفک وارڈن علی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا۔
اسی طرح ٹریفک انسپکٹرخادم کی ایک سال کیلئے تنزلی، ٹریفک وارڈن بنا دیا جبکہ ٹریفک انسپکٹر خادم کا 3 سال تک انکریمنٹ بھی روکنے کا حکم دے دیا گیا۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بدعنوانی،اختیارات سےتجاوزکسی صورت قبول نہیں ہے۔
