اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام جوڈیشل کمیشن کے ممبران سے 4 جولائی تک نام مانگ لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 10ججز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینئر اور قابل وکلا کو لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر کرنے کیلئے 4 جولائی تک نامزدگیاں جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔

سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 4 جولائی تک 10 خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے سینئر، قابل اور شفاف کردار کے حامل وکلا کو نامزد کرکے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کئے جائیں، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن باضابطہ طور پر اجلاس طلب کرے گا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں کل ججز کی آسامیوں کی تعداد 60 ہے، اس وقت 41 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 19 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے