اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: رواں سال بدفعلی، زنا بالجبر کے کیسز میں اضافہ، سرکاری اعداد و شمار سامنے آ گئے

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) رواں سال جنسی جرائم کے واقعات میں بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے متعدد مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر بھر میں بدفعلی کے 294 مقدمات درج ہوئے۔ ان واقعات میں کینٹ ڈویژن 72 مقدمات کے ساتھ سرِفہرست رہا جبکہ صدر ڈویژن میں 64، سٹی ڈویژن میں 48، اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 46، 46 مقدمات درج کیے گئے، سول لائنز ڈویژن میں ایسے 18 واقعات رپورٹ ہوئے۔

زنا بالجبر کے مقدمات کی تعداد 249 ریکارڈ کی گئی، اس حوالے سے صدر ڈویژن 69 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 49، اقبال ٹاؤن میں 42، کینٹ ڈویژن میں 39، سٹی ڈویژن میں 26 اور سول لائنز ڈویژن میں 24 مقدمات درج ہوئے۔

اجتماعی زیادتی کے 19 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں کینٹ ڈویژن 7 مقدمات کے ساتھ نمایاں رہا، ماڈل ٹاؤن میں 6، صدر ڈویژن میں 4 اور اقبال ٹاؤن و سول لائنز ڈویژن میں ایک، ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے