اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کیس: یاسمین، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری قید، شاہ محمود بری

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزاسنادی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید، عمر چیمہ ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروایا گیا تھا، مقدمے میں پراسیکیوشن کے تمام 37 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوئی، دوران ٹرائل میں دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، عدالت نے ملزم ارباز زمان اور الٰہی بخش کو اشتہاری قرار دیا ہے ، عدالت نے 15 ملزمان کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے