اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرائیویٹ حج پالیسی 30-2027منظور کر لی گئی

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پیش کردہ پرائیویٹ حج پالیسی 30-2027 منظور کر لی۔

مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج کے لیے کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی اور کمپلائنس پر مبنی نظام نافذ کیا جا رہا ہے، موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ لازمی قرار دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ حج کوٹہ’ پہلے آئیں، پہلے پائیں‘ کی بنیاد پر مختص ہو گا، کم از کم 2 ہزار حجاج کی بکنگ ہر آپریٹر کے لیے لازمی اور کم بکنگ پر کمپنی غیر فعال قرار دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ناکام کمپنیوں کی نصف سکیورٹی ضبط، حجاج کو خودکار طور پر دوسری کمپنیوں میں منتقل کیا جائے گا، تمام حج کمپنیوں کی آزاد ماہرین کے ذریعے جانچ اور درجہ بندی ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ لائسنس تین سال کے لیے جاری کیے جائیں گے، کوٹہ کی خرید و فروخت  کو ممنوع قرار دیا گیا، کارٹل سازی اور اجارہ داری پر سخت کارروائی ہو گی۔

دوسری جانب پرائیویٹ حج آپریشنز مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت چلائے جائیں گے، حج بکنگ صرف پرائیویٹ حج مینجمنٹ پورٹل (پی ایم ایم پی) کے ذریعے ہو گی، پرائیویٹ حج پورٹل نادر اور سٹیٹ بینک سے منسلک ہو گا، دستی بکنگ یا کیش لین دین پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حج کمپنیاں حجاج کے فنڈز اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گی، سعودی سروس فراہم کنندگان کو ادائیگیاں براہِ راست کی جائیں گی، سعودی عرب میں تمام حج ادائیگیاں سٹیٹ بینک کے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے ہوں گی۔

علاوہ ازیں حکام کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے شفافیت، احتساب اور حاجیوں کے تحفظ کو فروغ ملے گا، پاکستان کا پرائیویٹ حج نظام سعودی ویژن 2030 سے ہم آہنگ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے