19 Jun 2026
(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ،منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، گوجر خان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور اور فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح سرگودھا، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہالپور اوررحیم یار خان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
