اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوئشر لازمی قرار

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(ویب ڈیسک) شہریوں اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کے تحفظ کیلئے موٹروے پولیس نے ملک بھر میں فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نئی ہدایات کے تحت تمام مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے فعال آلات ( فائر ایکسٹنگوئشر) رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے, یہ اقدام دورانِ سفر ممکنہ آگ لگنے کے حادثات سے نمٹنے اور جانی و مالی نقصان کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سیفٹی سٹینڈرڈز کو بہتر بنانے کیلئے مہم کو ملک گیر سطح پر نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ ٹرانسپورٹ نظام کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق گاڑیوں میں نصب فائر سیفٹی آلات کا فعال ہونا بھی ضروری ہو گا، جبکہ ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف 24 جون کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فائر سیفٹی آگاہی مہم 24 جون تک جاری رہے گی، جس دوران ڈرائیورز کو حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے