اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کا جلوسوں، مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے 4 درجاتی حصار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محفوظ محرم خصوصی ایپ کے ذریعے شہری مشتبہ شخص، مشکوک سرگرمی یا نامکمل حفاظتی انتظامات کی اطلاع دے سکیں گے، لائیو لوکیشن اور امیج شیئرنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

وزیر داخلہ  نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم بھی دیا ہے اور جامع ٹریفک پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نےہدایت کی کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، اہلکاروں کے کھانے پینے کے معیاری انتظامات کو بروقت یقینی بنایا جائے، امن و امان برقرار  رکھنے کیلئے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، اشتعال انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے