اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکول انفارمیشن سسٹم پر نئے ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کی تیاری مکمل

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سیس (سکول انفارمیشن سسٹم) پر نئے ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کی تیاری مکمل کر لی۔

محکمے کے ذرائع کے مطابق نیا ٹرانسفر راؤنڈ 18 جون سے مختلف کیٹیگریز کے اساتذہ کیلئے کھولا جائے گا، محکمہ تعلیم کے مطابق یہ ٹرانسفر راؤنڈ پروموشن حاصل کرنے والے، پوسٹنگ کے منتظر اور میوچل ٹرانسفر کیٹیگریز میں شامل اساتذہ کیلئے دستیاب ہو گا۔

اس سلسلے میں پنجاب بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ترقی پانے والے اساتذہ کی سیس پر فوری ٹیگنگ یقینی بنائی جائے تاکہ وہ ٹرانسفر راؤنڈ میں بروقت حصہ  لے سکیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اضلاع کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے پروموٹڈ اساتذہ کا ڈیٹا سیس ایپ پر اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرانسفر پراسیس میں شرکت کیلئے ترقی یافتہ اساتذہ کی سیس ٹیگنگ لازمی ہو گی۔

حکام کے مطابق اگر پروموشن پانے والے اساتذہ کی سیس پر ٹیگنگ مکمل نہ ہوئی تو ان کا ٹرانسفر پراسیس متاثر ہو سکتا ہے، اسی لئے تمام متعلقہ افسران کو ضروری کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے