اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ٹریفک قوانین کو سکول نصاب میں شامل کیا جائے، سی ٹی او لاہور کا سیکرٹری ایجوکیشن کو خط

14 Jun 2026
14 Jun 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور روڈ یوزر ایجوکیشن کو سکولوں کے نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے تاکہ طلبہ میں ابتدائی عمر سے ہی آگاہی پیدا کی جا سکے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا فقدان ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ روڈ سیفٹی کی تعلیم ناگزیر ہو چکی ہے اور اس حوالے سے تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

خط میں تجویز دی گئی ہے کہ نرسری سے دسویں جماعت تک روڈ سیفٹی ایجوکیشن متعارف کرائی جائے تاکہ بچے ابتدائی عمر سے ہی ٹریفک اصولوں سے واقف ہوں۔

سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سکول نصاب میں ٹریفک قوانین شامل ہونے سے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی اور ایک محفوظ ٹریفک کلچر فروغ پائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ٹریفک تعلیم کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے