اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹر، سینئر ہیڈماسٹر اور پرنسپل کی تقرریوں کیلئے درخواستیں طلب

16 Jun 2026
16 Jun 2026

:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ہیڈماسٹر، سینئر ہیڈماسٹر اور پرنسپل کی انتظامی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اہل اساتذہ سے آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق امیدواروں کا انتخاب شفاف اور مسابقتی عمل کے تحت تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ہیڈماسٹر (گریڈ 17)، سینئر ہیڈماسٹر (گریڈ 18) اور پرنسپل (گریڈ 19 اور 20) کی آسامیوں کے لیے مقررہ معیار پر پورا اترنے والے اساتذہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

درخواست گزاروں کے لیے کم از کم پانچ سالہ تدریسی یا انتظامی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدواروں کو بنیادی آئی ٹی مہارتوں، سرکاری قواعد و ضوابط اور تدریسی صلاحیتوں پر مشتمل تحریری ٹیسٹ دینا ہوگا، جبکہ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تمام درخواستیں صرف ایچ آر ایم ایس پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔ بذریعہ ڈاک یا دستی جمع کرائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 جون مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو میں شرکت کے لیے کسی قسم کا ٹی اے/ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں میں انتظامی عہدوں پر اہل، تجربہ کار اور باصلاحیت اساتذہ کا انتخاب یقینی بنانا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے