اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کیلئے نیا اہلیت معیار منظور

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(لاہور نیوز) سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے نیا اہلیت معیار مقرر کر دیا گیا، جس کے تحت عمر، تدریسی تجربے اور تعلیمی قابلیت سے متعلق نئی شرائط متعارف کرائی گئی ہیں۔

نئے مجوزہ معیار کے مطابق وائس چانسلر کے عہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 برس مقرر کی گئی ہے، قواعد کے تحت ایم بی بی ایس میں سیکنڈ ڈویژن سے کامیاب امیدوار بھی اس عہدے کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

اہلیت کے معیار میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ امیدوار کم از کم 10 سال بطور پروفیسر خدمات انجام دے چکا ہو، اس کے علاوہ پوسٹ گریجویشن یا پی ایچ ڈی ڈگری کے ساتھ کم از کم 20 تحقیقی اشاعتیں (پبلیکیشنز) ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں میں طلبہ کے داخلوں کے لیے عمومی طور پر 90 فیصد سے زائد میرٹ دیکھا جاتا ہے، جس کے باعث نئے قواعد پر مختلف حلقوں میں بحث بھی سامنے آ رہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق وائس چانسلر کے لیے عمر کی حد 70 برس مقرر کیے جانے کے باوجود جسمانی یا ذہنی فٹنس سے متعلق کوئی واضح شرط شامل نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے