اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہائر ایجوکیشن کے ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کا نظام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب بھر میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق تمام تعلیمی ادارے جو اس وقت پنجاب حکومت کے تحت کام کر رہے ہیں کے معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ شپ ایکٹ 2025 کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں اس نئے نظام کی تجارتی، قانونی اور مالی تقاضوں کے مطابق نگرانی کیلئے وزیر خزانہ پنجاب کی سربراہی میں ایک تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کمیٹی کے ممبران میں وزیر قانون و پارلیمانی امور، وزیر ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پی این ڈی بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی، مینجنگ ڈائریکٹر پی پی آر اے، چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، چیف آپریٹنگ افسر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن سے متعلق تعلیمی اداروں کو پی پی پی موڈ پر چلانے کے نئے نظام میں پنجاب حکومت اپنا مکمل انتظامی و مالی کنٹرول اپنے پاس رکھے گی اور اس نظام کے تحت ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں نظام تعلیم کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا اور معیار تعلیم کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو لاگو کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے