اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: سویڈن کی تیونس کو پانچ گول سے شکست

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے مقابلے میں سویڈن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

سٹیڈیو مونٹیری میں کھیلے گئے میچ میں سویڈش ٹیم  نے آغاز ہی سے حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور شاندار ٹیم ورک کی بدولت یکطرفہ کامیابی اپنے نام کی۔

تیونس کی جانب سے میچ کا واحد گول عمر ریکک نے 43ویں منٹ میں سکور کیا۔

سویڈن کے یاسین آئری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول داغے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ان کے علاوہ الیکسینڈر لائسک، وکٹر گیوکیرس اور متیاس سونبرگ نے ایک، ایک گول کرکے سویڈن کی برتری کو مزید مستحکم بنایا۔

سویڈن کی شاندار جیت کے بعد ٹیم  نے گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے جبکہ تیونس کو اگلے میچز میں واپسی کیلئے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے