کھیل
پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، بیلجیم کے بعد سپین کے ہاتھوں بھی شکست
14 Jun 2026
14 Jun 2026
(لاہورنیوز) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بیلجیم کے بعد اسپین نے بھی پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم اس سے قبل بیلجیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہاری تھی، جبکہ اسپین کے خلاف بھی پاکستانی کھلاڑی دباؤ کا شکار دکھائی دیے اور مؤثر کھیل پیش نہ کر سکے۔
بیلجیم کے خلاف دفاعی لائن کی کمزوری نمایاں رہی، جبکہ اسپین کے خلاف بھی دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں قومی ٹیم توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔
مسلسل شکستوں کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تیاری، حکمت عملی اور مجموعی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، موجودہ فارم کے پیش نظر ٹیم کو آئندہ میچز میں بہتر نتائج کے لیے سخت محنت، مؤثر منصوبہ بندی اور دفاعی و جارحانہ کھیل میں واضح بہتری کی ضرورت ہوگی۔
