14 Jun 2026
(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو ہرا دیا۔
آسٹریلیا نے ترکیہ کو 2 صفر سے شکست دی ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیسٹوری نے میچ کے 27ویں منٹ میں پہلا گول کیا، دوسرا گول آسٹریلیا کی جانب سے میٹ کاف نے 75ویں منٹ میں سکور کیا۔
واضح رہے اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔
