اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026، آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو 0-1 سے ہرا دیا

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں آئیوری کوسٹ نے آخری لمحات میں گول کر کے ایکواڈور کو 0-1 سے شکست دے دی۔

میچ کا فیصلہ کن لمحہ 90 ویں منٹ میں آیا جب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر اماد دیا لو  نے بطور متبادل میدان میں آ کر شاندار گول سکور کیا۔

ولیفریڈ سنگو کی طاقتور رن کے بعد آنے والی گیند پر اماد نے بائیں پاؤں سے شاندار فِنش کرتے ہوئے گیند کو کونے میں پہنچا دیا جس نے پورے سٹیڈیم کا نقشہ بدل دیا۔

یہ شکست ایکواڈور کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئی کیونکہ ان کی 19 میچوں پر مشتمل ناقابل شکست اننگز کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا جو تقریباً دو سال سے جاری تھا۔

میچ کے دوران ایکواڈور  نے کئی مواقع پیدا کئے اور تین بار گیند کراس بار سے ٹکرائی، جون یبوآہ اور ایلن منڈا کی کوششیں پہلے ہاف میں ناکام رہیں جبکہ تجربہ کار اسٹرائیکر اینر ویلنشیا بھی دوسرے ہاف میں پوسٹ سے محروم رہے۔

دوسری جانب آئیوری کوسٹ نے بھی مواقع پیدا کیے اور نائس کے فارورڈ الیے واہی کی کوشش کراس بار پر لگ کر واپس آ گئی۔

اگرچہ ایکواڈور نے زیادہ تر وقت دفاعی حکمت عملی اپنائی اور آئیوری کوسٹ کے حملوں کو روکے رکھا لیکن آخری لمحات میں اماد دیا لو کی شاندار انفرادی مہارت نے پورے میچ کا نتیجہ بدل دیا۔

اس فتح کے ساتھ آئیوری کوسٹ نے گروپ ای میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے