(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے ایشین گیمز میں شرکت سے متعلقہ اعلان نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔
فیڈریشن نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنی ہے تو خرچہ اپنا کرنا پڑے گا۔
فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لیے ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کیا، اس کےلیے ایتھلیٹس کو کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے نہیں دیا گیا ہے۔
فیڈریشن نے ایشین گیمز کےلیے سلیکٹ ہونے والے ایتھلیٹس کو خرچہ بھی خود اٹھانے کا کہہ دیا اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز لاہور میں ہو رہے ہیں، 2 روزہ ٹرائلز کا کل آخری روز ہے۔
پی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ سپورٹ کر رہا ہے اور نہ ہی ایئر ٹکٹ سمیت باقی معاملات میں سپانسر کررہا ہے۔
فیڈریشن نے مزید کہا کہ سلیکٹ ہونے والے آفیشلز اور ایتھلیٹس ٹکٹس کا خرچہ خود اٹھائیں گے، یومیہ 50 ڈالرز کے حساب سے بورڈنگ اور لاجنگ چارجز اٹھانے پڑیں گے۔
