اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دوران حج 3 روز تک مسلسل اپنے ہاتھ میں عطرکی خوشبو محسوس کی: جویریہ سعود

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نےانکشاف کیا ہے کہ دوران حج 3 روز تک مسلسل میں نے اپنے ہاتھ میں عطرکی خوشبو محسوس کی۔

جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی سال 2022 میں حج   ادا کرچکے ہیں  اور حال ہی میں ایک  پروگرام کے دوران جویریہ نے حج کے دنوں  کا ایک خاص واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔

جویریہ نے بتایا کہ ’دورانِ حج  ہم منیٰ میں تھے کہ اچانک مجھے میرے  ہاتھوں سے عطر کی خوشبو محسوس ہوئی، اس خوشبو کو  محسوس کرکے میں ڈر گئی کیوں کہ  میں نے کوئی عطر بھی استعمال نہیں کیا تھا جس کے بعد  میں نے ایک خاتون حاجی سے پوچھا کہ کیا یہ خوشبو حج پر اثر انداز ہو سکتی ہے‘؟

 میزبان کے مطابق’ خاتون نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اپنے ہاتھ دھو لوں اور میں نے اچھی طرح ہاتھ بھی دھولیے لیکن اس کے باوجود میرے ہاتھوں سے  وہ خوشبو ختم نہ ہوئی اور   یہ خوشبو میرے سیدھے  ہاتھ  پر مسلسل 3 دن تک برقرار رہی، اس دوران گروپ میں موجود خواتین بھی میرا ہاتھ سونگھتی رہیں‘ ۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت میں نے اس واقعے کا زیادہ ذکر نہیں کیا لیکن  حج گروپ کے کئی افراد کو اس بارے میں معلوم ہو گیا تھا‘۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے