اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

طلبہ کیلئے بڑا ریلیف، ایچ ای سی کا ڈگری تصدیق کا نظام مزید آسان بنانے کا فیصلہ

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(لاہور نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے ملک بھر کے طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے آن لائن ڈگری تصدیق پورٹل میں وزارتِ خارجہ (موفا) کی تصدیق کا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مجوزہ سہولت کے تحت ڈگری کی تصدیق کے لیے آن لائن درخواست دیتے وقت طلبہ سے دریافت کیا جائے گا کہ آیا انہیں وزارتِ خارجہ سے بھی ڈگری کی تصدیق درکار ہے یا نہیں۔

ایچ ای سی حکام کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے طلبہ درخواست کے ابتدائی مرحلے میں ہی موفا تصدیق کی ضرورت کی نشاندہی کر سکیں گے، جس سے ڈگری کی تصدیق اور ویریفکیشن کا عمل مزید مربوط، سہل اور تیز رفتار ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ کے قیمتی وقت اور محنت کی بچت ہوگی جبکہ تصدیق کے عمل میں غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

ایچ ای سی کے مطابق یہ اقدام طلبہ کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات آن لائن منتقل کرنے کے وسیع تر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے، جس کا مقصد تعلیمی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور طلبہ کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے