23 Nov 2026
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
رفعت حیدر بخاری ایس ایس پی آپریشنز کمانڈر پی پی آئی سی 3 سینٹر لاہور تعینات، عثمان منیر سیفی ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسکے علاوہ رحمان قادر خان ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد تعینات، سعید احمد ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح بلال احمد ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات، ایس پی مدینہ ٹاون فیصل آباد اظہر جاوید سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
