اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ویڈیو کیس: عدالت کا عظمی بخاری کی دائر درخواست پر سماعت ملتوی

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عظمی بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار عظمی بخاری کے وکیل سید علی زاہد بخاری نے موقف اختیار کیا کہ فیک ویڈیو وائرل کرنے کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیرِ التوا ہے۔

درخواست گزار اہم صوبائی عہدے پر فائز ہونے کے باعث سکیورٹی خطرات لاحق ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرائل کورٹ میں بیان پر جرح کے لیے پیش ہونا ممکن نہیں، وکیل نے استدعا کی کہ لہٰذا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے۔

دورانِ سماعت عدالت نے فلک جاوید اور عتیق ریاض کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی جبکہ وزیر اطلاعات کے وکیل کو دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے