اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(لاہور نیوز) امریکی قونصل خانے اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین اپٹما اسد شفیع نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، امریکی کپاس اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسد شفیع کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل شعبہ پاکستان کی برآمدات کا 62 فیصد حصہ فراہم کر رہا ہے، اپٹما پائیداری، ماحول دوست پیداوار اور عالمی مسابقت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت عالمی تقاضوں پر مؤثر انداز میں عمل کر رہی ہے۔

امریکی قونصل خانے کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ڈیلن کلینسی نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت میں ترقی اور عالمی سطح پر مزید وسعت کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے