اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لائسنس معطلی کی درخواست : مومنہ اور ثاقب کے وکلاء پنجاب بار کونسل طلب

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(محمد اشفاق) اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر تنازع پر وکیل رمشا اقبال اور میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کرنے کی درخواستوں پر دونوں وکلاء کو کل پنجاب بار کونسل نے طلب کر لیا۔

چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار عباس چڈھر  نے دونوں وکلاء کو کل ساڑھے 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پنجاب بار کونسل نے کہا کہ رمشا اقبال اور میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

رمشا اقبال نے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، جبکہ مقامی وکیل آصف ولی نے رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔

پنجاب بار کونسل نے مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال اور ثاقب چڈھر کے وکیل میاں علی اشفاق کو کل طلب کر لیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے