اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نمرہ شاہد کا گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پر ردعمل آ گیا

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستانی اداکارہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پر ردعمل دے دیا۔

ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد نے کہا کہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ وہاں زیادہ مختصر کپڑے پہنے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے وہی کلچر سیکھتے ہیں جو والدین نے بچوں کو دینا ہے، جب بچے ملک سے باہر رہ رہے ہیں تو پاکستان کتنا ہی اچھا بن جائے آپ نے کیا کرنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہیں نا کہیں وہ غلط کہہ رہے ہیں، کہیں وہ صحیح بھی ہیں، بات کرنے کا طریقہ غلط ہے، ان کی بات ٹھیک ہے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسلام کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو بہتر ہے۔

نمرہ شاہد نے مزید کہا کہ فلک شبیر ایسا کیوں کہہ رہے ہیں ان کی بیوی اتنی اچھی ہیں، سارہ نے ڈراموں میں دلکش کردار اور فیشن بھی بہت اچھے طریقے سے کیا ہے، میں یہ کہتی ہوں فلک کو اس چیز کی ٹینشن نہیں لینی چاہیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے خلاف قانون بنایا جائے جس پر شوبز شخصیات کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے