23 Nov 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 292 زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 292 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 124 شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 168 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
