اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثنا نواز کو بولڈ گاؤن پہننا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ ثنا نواز کو بولڈ گاؤن پہننا مہنگا پڑ گیا، اداکارہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

 ماضی میں فلمی دنیا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے بعد ازاں ٹیلی وژن انڈسٹری میں بھی کامیاب کام کیا، طلاق کے بعد ثنا نواز اپنے بیٹوں کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہیں اور حالیہ برسوں میں مختلف فیشن اور ماڈلنگ مہم کا حصہ بنتی رہی ہیں۔

 

حال ہی میں ثنا نواز کی ایک نئی فیشن مہم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جن میں وہ کینیڈا میں نیلے رنگ کے اسٹریپ لیس مرمیڈ کٹ گاؤن میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اگرچہ کچھ مداحوں نے ان کے اعتماد اور انداز کی تعریف کی، تاہم سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کے کانز فلم فیسٹیول کے انداز کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ 18 سالہ لڑکیوں کے پروم ڈریس جیسا لباس کیوں پہن رہی ہیں؟ عمر کے مطابق لباس زیب دیتا ہے، جبکہ ایک اور صارف نے لباس کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے