10 Jun 2026
(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ کہ دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے یہ بات کہی، انہوں نے کہا مینٹل ہیلتھ پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض بھی دیگر بیماریوں کی طرح ہیں، برطانیہ کے شاہ چارلس کی ٹرسٹ سرگرمیوں میں شرکت اہم ہے۔
ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشرے میں ہراسانی اور تشدد کے واقعات قابلِ مذمت ہیں، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا اور ذمے داروں کو مثال بنانا ضروری ہے۔
