11 Jun 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 230 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں سینکڑوں شہری زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 278 افراد زخمی ہوئے, جن میں سے 106 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث فوری طبی امداد کے لیے مختلف مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 171 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری، لاپرواہ ڈرائیونگ اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث پیش آئے ہیں۔
