اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیشن کورٹ: ٹک ٹاکر اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں توسیع

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) سیشن عدالت نے جوا پرموشن کیس میں سوشل میڈیا شخصیت اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کر دی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی، دورانِ سماعت متعلقہ حکام  نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اقرا کنول کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے رپورٹ پیش نہ ہونے پر عدالت نے عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک فرانزک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید کارروائی اور درخواستِ ضمانت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے