اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ازدواجی استحصال سے متعلق قانون سازی کی ضرورت، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کا بڑا فیصلہ، بیوی کو قرض کے بدلے دوسرے مرد کے پاس بھیجنے والے ملزم شوہر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

خواتین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ ازدواجی استحصال سے متعلق قانون متعارف کرائے، طویل تاخیر، میڈیکل و ویڈیو شواہد کی عدم دستیابی اور شریک ملزم کی ضمانت پر ملزم کو رعایت دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق  نے 13 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جسے عدالتی نظیر قرار دے دیا گیا۔

جسٹس امجد رفیق نے فیصلے میں لکھا کہ پاکستان پینل کوڈ میں ازدواجی استحصال کا کوئی مخصوص جرم موجود نہیں، شوہر کی جانب سے بیوی کو ناجائز تعلقات پر مجبور کرنے کے مختلف پہلوؤں پر قوانین لاگو ہو سکتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق ازدواجی استحصال کو باقاعدہ فوجداری جرم قرار دینے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ ازدواجی استحصال سے متعلق قانون متعارف کرائے، طویل تاخیر، میڈیکل و ویڈیو شواہد کی عدم دستیابی اور شریک ملزم کی ضمانت پر ملزم کو رعایت دی گئی۔

ملزم محمد اجمل کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے