اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، جعلسازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارہ) نے بھرتی کے عمل کے دوران نقالی اور جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ملزم حقیقی امیدوار کی شناخت استعمال کرکے فزیکل ٹیسٹ دینے پہنچا، تاہم دستاویزات کی جانچ کے دوران وہ مشکوک پایا گیا اور موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی جعل سازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ادارے نے اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں جعل سازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے