اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرانی موٹرسائیکل نئی بنا کر بیچنے کا الزام، دکاندار کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پرانی موٹرسائیکل کو نئی ظاہر کرکے فروخت کرنے کے معاملے پر ایک شہری نے دکاندار کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

سبزہ زار کے رہائشی شکیل احمد نے صارف عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں  نے منٹگمری روڈ سے 60 ہزار روپے میں ایک موٹرسائیکل خریدی تھی, خریداری کے وقت دکاندار  نے موٹرسائیکل کو نئی قرار دے کر فروخت کیا۔

درخواست گزار  کے مطابق بعد ازاں معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل دراصل پرانی تھی جسے رنگ و روغن اور مرمت کے ذریعے نئی شکل دی گئی تھی، انہیں دھوکہ دے کر پرانی موٹرسائیکل نئی ظاہر کرتے ہوئے فروخت کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دکاندار کے اس عمل سے انہیں مالی اور ذہنی نقصان پہنچا، لہٰذا ہرجانے کی مد میں 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

صارف عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے منٹگمری روڈ کے دکاندار پرویز کو نوٹس جاری کر دیا اور 17 جون کو جواب سمیت عدالت میں طلب کر لیا۔

عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے مؤقف سننے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے