اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ، 7 روز میں رپورٹ طلب

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبے بھر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کی ہدایت جاری کر دیں۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک پنجاب سید ندیم عباس کاسی نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے سات روز کے اندر جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مراسلے کے مطابق سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے کوڑا دانوں کی نشاندہی کی جائے اور ستھرا پنجاب و لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے انہیں مناسب مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جا سکے۔

ٹریفک حکام کو ون وے کی خلاف ورزی جیسے سنگین ٹریفک جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں یوٹرنز، روڈ سلپس اور دیگر ایسے مقامات کی نشاندہی کرنے کا کہا گیا ہے جہاں ون وے کی خلاف ورزیاں زیادہ ہوتی ہیں، جبکہ ان مقامات پر نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ رش کے اوقات میں واٹر ٹینکرز اور دیگر بڑی گاڑیاں ٹریفک کی روانی متاثر کرتی ہیں، لہٰذا متعلقہ محکموں کے تعاون سے ان کے اوقات کار میں تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔

تمام سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ مرتب کریں اور مقررہ مدت میں ہیڈ کوارٹر ارسال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے