اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آؤ میں تمہیں زمزم پلاتا ہوں‘ تیزاب گردی واقعہ میں 6 افراد جھلس گئے

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ملزم نے متاثرین پر زمزم پلانے کے نام پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب گردی کا واقعہ رنگ محل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دکان پر موجود 6 افراد تیزاب سے جھلس گئے۔ واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ایک بیگ میں 2 بوتلیں لے کر دکان پر آیا اور وہاں موجود افراد سے کہا کہ ’تمہیں آب زم زم پلاتا ہوں‘۔ اس کے بعد اس نے دکان میں بیٹھے افراد پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعہ میں محمد منیر، وحید، عثمان، طاہر، ناظم اور اشرف (6 افراد) زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متاثرین میں سے 2 کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

قبل ازیں ایس پی سٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور اطلاع ملنے پر ایس ایچ او رنگ محل فرح مشتاق نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم نے 5 روز قبل ہونے والی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی رنجش پر یہ اقدام کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے مزید پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے