اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں ہئیر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہئیر پولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد وہاں پہنچے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی اوٹ لے کر اپنی جان بچائی۔ فائرنگ رکنے کے بعد موقع کا جائزہ لیا گیا تو ارسلان ولد وارث، سکنہ لدھڑ، زخمی حالت میں پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

زخمی ملزم کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے