اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جھوٹی 15 کالز کرنیوالے 2 افراد گرفتار، ڈکیتی کے من گھڑت ڈراموں کا انکشاف

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے جھوٹی 15 کالز کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ان افراد نے مختلف وجوہات کی بنا پر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ایل ڈی اے گول چکر اور نبی بخش سٹاپ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں یاسین اور عثمان شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم یاسین نے بلال نامی شخص کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے 15 پر کال کی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مذکورہ شخص کے ساتھ لین دین کے معاملے پر تنازع تھا۔

دوسری جانب ملزم عثمان نے مبینہ طور پر رقم خرد برد کرنے کے لیے خود کو زخمی کیا اور ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دے دی، پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش دونوں ملزمان زیادہ دیر تک حقائق چھپا نہ سکے اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جبکہ ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے