اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہال روڈ: قیمت زیادہ بتانے پر گاہک نے دکاندار کا کان چبا ڈالا

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) ہال روڈ پر ایک دکان میں معمولی تلخ کلامی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں گاہک نے دکاندار کا کان چبا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب موبائل پاؤچ کی قیمت بتانے پر گاہک اور دکاندار کے درمیان بحث شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔

بحث بڑھنے پر ملزم نے وحشیانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دکاندار کے کان پر کاٹ لیا جس سے دکاندار شدید زخمی ہو گیا۔

قلعہ گجر سنگھ لاہور تھانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے