اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز)شاہدرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، ماسٹر چابی، موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی اے ایس آئی قلب شیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت انجام دی۔

ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ندیم عرف دیما اور اس کا ساتھی امانت علی شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان سے دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات اور ان کے جرائم کے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی سٹی نے متحرک موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری پر شاہدرہ پولیس اور کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی کارروائیوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے