اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا جامع پلان فائنل

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) محرم الحرام کے دوران امن و امان، عزاداروں کی سہولت اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، ڈپٹی سی او ایم سی ایل سمیت پولیس، لیسکو، واسا، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں پورے ماہ محرم کے دوران 5 ہزار 235 مجالس اور 1 ہزار 553 جلوس نکالے جائیں گے، جبکہ عشرہ محرم کے دوران 4 ہزار 502 مجالس اور 645 جلوس منعقد ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، اس مقصد کیلئے جلوسوں کے راستوں پر 1 ہزار 512 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم سے 303 حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بیریئرز، واک تھرو گیٹس اور قناعتوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے، صفائی ستھرائی کے انتظامات کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے 1 ہزار 500 ورکرز تعینات کئے جائیں گے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 55 ایمبولینسز اور 300 موٹر بائیک ایمبولینسز کو الرٹ رکھا جائے گا، جبکہ 9 اور 10 محرم کو سینٹرل ماڈل ہائی سکول میں عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا، عزاداروں کی سہولت کیلئے 77 کلینک آن ویلز اور 8 سبیل پوائنٹس بھی قائم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سبیلوں اور دیگر مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی جانچ کریں گی، ڈپٹی کمشنر  نے متعلقہ اداروں کو عاشورہ روٹس پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، مین ہولز کے ڈھکنوں کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کی صفائی فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے